جی 12 اور ایف 12 سے بے دخلیوں کیخلاف تاجروں نے تنظیم بنا لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام کے سیکٹر جی بارہ اور ایف بارہ میں تاجران کی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔تاجران نے اسلام آباد چیمبرآف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن حاجی محبوب خان کو سرپرست اعلیٰ منتخب کر لیا ہے.

اس حوالے سے گزشتہ روز ملک حبیب اللہ کے دفتر میں تاجروں کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں 20رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جوکہ تاجروں کی فہرستیں مرتب کرے گی ۔

اجلاس میں حاجی بشیر،ملک محمد یار،سیف الرحمان ،محمد فرید خان،عبدالعلی خان،محمدحسن،ثانی گل،وحیدعباسی،ملک عبدالقیوم،عبیداللہ،ساجدخان،یاسر خان،قیصرخان،خان سید،جہانزیب خان ، شاہ سوارکاظمی، سلمان شاہ ،حجاب خان ،عنصراقبال،اسدنور،ذوالفقار،کلیم خان ، عمرخان، عارف محمود،سہیل یوسفزئی، شاہدمحمودسمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ ہم تاجروں نے ہی ا س علاقے کوآبا دکیا۔حکومت بے دخل کرنے سے پہلے ہمارے بارے میں بھی سوچے کہ ہم بےروزگار ہوکرکہاں جائینگے۔ہم کسی زمین مالک یا سٹامپ مالک کے خلاف نہیں ہم صرف حکومت سے اپناحق مانگ رہے ہیں کہ تاجروں کی اتنی بڑی تعداد بےروزگار ہورہی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ باہر سے تاجروں کو یہاں کمرشل ایریا میں پلاٹس اور دکانیں دینے کے بجائے حکومت یہاں پر آباد تاجروں کے مسائل کے بارے میں بھی کاسوچے۔ہمارے ہرتاجرکو اسکی حیثیت کے مطابق دکانیں الاٹ کی جائیں۔

مقررین نے کہا کہ ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم ہرجمہوری رستہ اپنائیں گے اور علاقے سے کسی بھی زبردستی بے دخلی کو رکوانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Comments are closed.