جرم ثابت ہونے سے پہلے ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی ہے

اسلام آباد(زمینی حقائق )اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کی طرف سے ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا غیر شرعی قرار دے دیا ۔

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیب ، پولیس اور کوئی بھی ادارہ ملزمان کو ہتھکڑیاں نہ لگائیں۔

ان کا کہنا تھا جرم ثابت ہونے سے پہلے ہتھکڑیاں لگانا پاکستانی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔۔ جرم ثابت ہونے سے قبل میڈیا میں ہتک اسلام اور تکریم انسانیت کے منافی ہے۔۔

انھوں نے کہاہتھکڑی صرف ملزم کی طرف سے تشدد کیے جانے کے خطرے کی صورت میں لگ سکتی ہے۔

قبلہ ایاز نے کہا نیب آرڈیننس کو جانچنے کے کیے جسٹس ریٹائر رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی۔ کمیٹی جائزہ لے گی کہ نیب قانون میں کون کون دی دفعات شریعت کے خلاف ہیں۔

آئین میں یہ طے ہے کہ کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا، اسلامی نظریاتی کونسل نے 8 مارچ کو ہونے والے ویمن ڈے پر نعروں اوربینرز پر بھی تشویش کا اظہار کیا-

کونسل نے مفتی تقی عثمانی پر حملہ اور بھاولپور کے کالج میں شاگرد کے ہاتھوں پروفیسر خالد حمید کے قتل کی بھی مذمت کی گئی۔

ایک سوال پر قبلہ ایاز نے کہا کہ اقلیتوں کے نام پر شراب کی اجازت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل اقلیتی رہنماوں سے رائے لے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے مغرب میں اسلامو فوبیا کے خطرناک رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک مسلمان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔

Comments are closed.