برونائی میں اسلامی قوانین نافذ کردیئے گئے

مالے(نیٹ نیوز) برونائی میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان ، ہم جنس پرستی پر سنگساری اور چوری پر ہاتھ کاٹنے کی سزائیں فوری طور پر نافذ کردی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برونائی کے بادشاہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا

برونائی کے بادشاہ سلطان حسن البلقیہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے فوری نافذالعمل کردیاجس کے تحت اب ہم جنس پرستوں کو سنگسار کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل اس جرم کی سزا 10 سال قید تھی۔

جنسی زیادتی، ڈکیتی اور توہینِ رسالت کے جرائم پر بھی موت کی سزا دی جائیگی اس کے علاوہ چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہوگااور اسقاطِ حمل پر سرعام کوڑنے لگائے جائیں گے۔

نابالغ مسلمان بچوں کو دوسرے مذاہب اختیار کرنے پر راغب یا قائل کرنے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔

تیل اور گیس سے مالامال امیر ترین ملک برونائی میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے عمل کا آغاز 2014 سے ہوگیا تھا۔

پہلے مرحلے میں قید اور جرمانے سے متعلق جرائم کا تعین کیا گیا تھا اور اب دوسرے مرحلے شرعی قوانین کا سرکاری طور پر نفاذ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.