ثانیہ مرزا فراک پہن کر کہتی ہیں، تتلی کی طرح اڑو مکھی کی طرح ڈنک مارو

لاہور : اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر گلابی فراک شیئر کیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بہترین ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ خوش لباس بھی ہیں، ثانیہ مرزا اپنے پہناوے کو کتنی اہمیت دیتی ہیں یہ اندازہ اُن کی انسٹا گرام پوسٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے دنوں میں بھی ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں و فالورز کے ساتھ خود سے متعلق نئی معلومات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

نئی پوسٹ میں ثانیہ مرزا گلابی رنگ کی ایک خوبصورت فراک میں نظر آ رہی ہیں، ثانیہ مرزا نے تصویر بنواتے ہوئے اپنی فراک کو تتلی کے پروں کی مانند پھیلایا ہوا ہے اور اس انداز میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

صرف تصویر ہی نہیں ہے ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ تتلی کی طرح اڑو اور مکھی کی طرح ڈنک مارو۔‘

ثانیہ مرزا کی اس تصویر پر کچھ ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور خوب تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں کیونکہ ثانیہ مرزا صرف پاکستان اور انڈیا میں ہی نہیں دنیا بھر میں مقبول ہیں.

Comments are closed.