شہزاد اکبر الزامات لگاتے شیرہیں، ثبوت پر بھاگ جاتے ہیں،حسین نواز

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر الزامات لگانے میں شیر ہیں، ثبوت دینے کا وقت آتا ہے تو بھاگ جاتے ہیں، اب ان کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا ہے۔

حسین نواز نےلندن سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی، ڈیوڈ روز کو سوچنا چاہیے تھا، وہ بغیر ثبوت کے کیسے سنگین الزامات عائد کرسکتے ہیں۔

حسین نواز نے کہا کہ شہزاد اکبر خود اعتراف کر چکے کہ یہ اسٹوری انھوں نے ڈیوڈ روز کو دی ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت میں اخبار کے وکلا نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں.

اسی لیے عدالت نے الزامات کا جائزہ لے کر اسے ہتک عزت کا سنجیدہ کیس قرار دیا ہے۔
حکومت کے ماؤتھ پیس شہزاد اکبر الزامات لگانے میں شیر ہیں، ثبوت دینے کا وقت آتا ہے تو یہ بھاگ جانتے ہیں.

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ پانامہ سے اقامہ نکال کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو برطرف کردیا جبکہ ایون فیلڈ کیس میں خود عدالت نے کہا کہ کرپشن نہیں ہوئی.

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی سب کے سامنے ہے
دوسری طرف العزیزیہ کیس میں جج ارشد ملک کا قصہ سامنے آگیا، یہ ہے حقیقت، ان ثبوتوں کی جن کی بنا پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔

Comments are closed.