پشاور زلمی کے ترانہ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کی سابق چمپئن ٹیم پشاور زلمی کی طرف سے زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے اپنے آفیشل ترانے جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کیا گیا ہے.

https://twitter.com/JAfridi10/status/1362075829270945796?s=19

پی ایس ایل 6 کیلئے پشاور زلمی کے اس ترانے کا ٹیزر کرکٹ شائقین کے ساتھ شیئر کیا گیا ٹیزر 23 سیکنڈ کا ہے جس کا مقصد فینز اور کھلاڑیوں میں جوش پیدا کرنا ہے۔

سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں اور
پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا ترانہ’گروو میرا‘ یوٹیوب پر تیز ترین ایک کروڑ ویوز حاصل کرنے کے قریب ہے۔

گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کا ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پسند کیا جا رہا ہے۔

شروع میں بعض حلقوں کی طرف سے پی ایس ایل 6 کے اس ترانے پر تنقید کی گئی تھی تاہم بعد میں یہ کرکٹ کے شائقین اور عام لوگوں میں بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے.

Comments are closed.