بھٹوکےنواسےنےضیاء الحق کےمنہ بولےبیٹے سےملاقات کی،فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے ملاقات رواں صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا یہ ردعمل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر سامنے آیاہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے کی ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی یہ ملاقات رواں صدی کا سب سے بڑا یوٹرن ہے، آج بھٹو کے خون پر میثاق صلح ہوگیا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے مایوس نوازشریف کا ملاقاتی اب بلاول ہی رہ گیا ہے، دو سیاسی مایوسوں کی ملاقات سے مایوسی ہی برآمد ہوئی، بلاول بھٹو زرداری خود کو سیاسی مزار کا مجاور دکھا کر سیاسی میلہ لوٹنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اپنی پارٹی سے بڑے نالاں ہیں، ان کی صحت پر سیاست خود اپوزیشن قائدین کر رہے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی نوازشریف جلد صحت مند ہوں یا ان کا بروقت علاج ہو۔

انھوں نے کہا اپوزیشن ان کی بیماری کو سیاسی پراجیکٹ کے طور پر استعمال کررہی ہے حالانکہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرائیں۔

Comments are closed.