بلاول بھٹوزرداری پیر کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے،ترجمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے پیر کو ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹوکے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ پی پی چیئرمین پیر کو نواز شریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کا مقصد سابق وزیراعظم کی مزاج پرسی ہے، پی پی چیئرمین نے حکومت کی طرف سے نواز شریف کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی تھی تاہم بلاول بھٹوزرداری وقت کم ہونے کے باعث ملاقات نہیں کرسکے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج وقت کی کمی کے باعث نواز شریف سے ملاقات نہیں کرسکے اب یہ ملاقات پیر 11 مارچ کو دوپہر 2 سے 4 بجے کے درمیان ہوگی۔

Comments are closed.