پاکستان کاایف اے ٹی ایف گروپ میں بھارت کی شمولیت پر اعتراض

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پراعتراض کردیا ہے ۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں ان پر واضح کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ، بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی، گروپ میں بھارت کی شمولیت سے پاکستان ہراساں ہوگا۔

اسد عمر کے خط میں کہا گیا ہے کہ گروپ میں بھارت کے بجائے کسی اور ملک کو شامل کیا جائے،بھارت پاکستان سے متعلق جانبدارانہ رائے اورمخاصمانہ عزائم رکھتا ہے۔

خط میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اے پی جی کے سربراہ بھارتی ہونے کی وجہ سے متعصب ہیں۔

وزیرخزانہ اسد عمرنے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہا ہے۔

Comments are closed.