برطانوی کرکٹر عادل رشید کو 38ہزار پاونڈجرمانہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)برطانوی کرکٹ ٹیم کے مستقل رکن اورانگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی عادل رشید کو ٹیکس میں ہیر پھیر کرنے پر 38 ہزار پاونڈ جرمانہ کر دیا گیا۔

برطانوی حکومت کے محکمہ ٹیکس کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی فہرست جاری کی گئی جس میں کرکٹ کی عالمی چمپیئن ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹولر لین کے علاقے میں رہائش پذیرعادل رشید نے 2013 سے 2017 تک چار سال کے دوران اپنے ٹیکس گوشواروں پر ڈیفالٹ کیا،ان لینڈ ریونیو نے عادل رشید کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک لاکھ پاونڈسے زائد ٹیکس اور ساتھ ہی 38 ہزار پاونڈ بطور جرمانہ ادا کریں۔

عادل رشید پر ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 38 ہزار 608 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عادل رشید نے 6 اپریل 2013 سے 5 اپریل 2017 کے دوران ایک لاکھ 280 پاؤنڈ ٹیکس جان بوجھ کر ادا نہیں کیا .

بریڈ فورڈ میں پیدا ہونے والے عادل رشید کے والدین کا تعلق پاکستان کے علاقے میرپورآزاد کشمیر سے ہے، لگ سپن کے ساتھ اچھی بیٹنگ کرنے والے عادل رشید کی انگلینڈ ٹیم سے آمدن لاکھوں پاونڈز میں ہے جب کہ انھیں سینٹرل کنٹریکٹ بھی ملا ہوا ہے۔

جرمانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ٹیکس کے ادارے نے مجھے مجرم ٹھہرایا ہے حالانکہ یہ ایک غلطی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

Comments are closed.