شہباز شریف لندن واپسی سے پہلے دھر لئے جائیں گے،شیخ رشید

ویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف گرفتاری سے بچنے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں تاہم میرے مؤکل بتا رہے ہیں کہ شہباز شریف لندن نہیں جاسکیں گے وہ لندن واپسی سے پہلے دھر لیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے بیماری کو بھی بیچا،آج نواز شریف جہاں ہیں اس کی ذمہ دار مریم نواز ہیں شریف خاندان کے لیے نکل جاتی مگر مریم نواز کی وجہ سے کچھ نہیں ہو سکا۔

شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کے لیے بری خبریں ہیں اور پیپلزپارٹی گھونسلے میں ہے، آصف زرداری عمران خان کو پانچ سال حکومت کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں، یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مجھے عمران خان سے انصاف کی پوری امید ہے، دعا کریں ہمارا امتحان ہے،عمران خان کا امتحان ہے مجھے اللہ پر یقین کہ ہم سرخرو ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے رپورٹ پبلک کی اور انکوائریاں کرا رہے ہیں یہ معمولی لوگ نہیں مافیاہیں،عمران خان گھبرائیں گے نہیں، اگر یہ پھربھی بچ جاتے ہیں توعمران خان کے پاس لڑنے کے علاوہ راستہ نہیں ہے۔

Comments are closed.