ایرانی آرمی چیف کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک)  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات ۔علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے امور زیر غور آئے۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ تعاون کو فروغ دینے سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

Comments are closed.