امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرنے کا شکریہ، شہبازشریف

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرنے کا شکریہ، شہبازشریف نے ایکس پر جاری بیان یہ شکریہ ادا کیا ،پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’وہ ذاتی حیثیت میں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ جنھوں نے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی پاکستانی درخواست کو قبول کیا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر پاکستان خطے میں جاری اس تنازع کے مذاکرات کی مدد سے حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ ’دونوں فریق جنگ بندی کی پابندی جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع امن معاہدہ طے پانے کی طرف بڑھیں گے، جس کا مقصد تنازع کا مستقل خاتمہ ہے۔

Comments are closed.