امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاایران کے ساتھ غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کا اعلان
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاایران کے ساتھ غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کا اعلان ،ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جنگ بندی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر کر رہے ہیں انھوں نے ایران پر حملے روکنے کا بھی اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے.
انھوں نے سوشل میڈیا پر واضح بیان میں کہا کہ وہ ایسا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے جنگ بندی کے باوجود اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کے اعلان کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے انھوں نے وہ ڈیڈ لائن مؤخر کر دی ہے جو انھوں نے تہران کو معاہدہ کرنے کے لیے دی تھی، بصورت دیگر بدھ کے روز جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
جنگ بندی میں توسیع کے ذریعے ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف دوبارہ شدید فضائی حملے شروع کرنے کی اپنی دھمکی پر عمل نہیں کیا تاہم اس فیصلے نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں انھیں ایک بار پھر اسی فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے یہ نہیں واضح کیا کہ نئی جنگ بندی کی مدت کتنی ہوگی، صرف یہ کہا کہ وہ ایران کو مزید وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ’متحدہ تجویز‘ پیش کر سکے۔
یہ دو ہفتوں میں دوسری بار ہے جب ٹرمپ نے جنگ میں اضافے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس تنازع کو ختم کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
Comments are closed.