احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر اعظم

لاہور ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کچھ بھی ہو احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاہور میں پنجاب حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا قومی اسمبلی میں اس وقت ڈرامہ ہو رہا ہے ، کرپٹ لوگوں کو جیل میں نہ ڈالا تو ملک کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ماضی میں چارٹر ا?ف ڈیموکریسی کے نام پر ڈرامہ کیا گیا، یہ نہیں ہو سکتا کہ جمہوریت کے نام پر کرپشن پر سمجھوتہ کر لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی لیڈر شپ کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کی ہر بات مان لیں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں۔

اپوزیشن انتقامی کارروائی کا الزام لگا رہی ہے، حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہی، ایف آئی اے نے جعلی اکاوٴنٹس پکڑے تو اسمبلی میں بھی شور مچ گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا فنڈ دیگر شہروں پر خرچ کر دیا گیا، سابق حکومت نے صوبے کا آدھا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باہر جانے والے حکمران ملک سے کیسے مخلص ہونگے؟

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 160 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، عوام کی زمینیوں پر قبضے میں بڑے بڑے مافیا ملوث ہے، اسلام آباد میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی اراضی قبضہ مافیا سے چھڑا لی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ریفارمز بہت اہم ہے، پولیس میں سیاسی مداخلت سے بہت نقصان ہوا، پنجاب میں خاص طور پر پولیس کو سیاسی مداخلت سے نکالنا مشکل کام ہے۔

وزیر اعظم نے کہا مرغیوں، انڈوں کی دوبارہ بات نہیں کروں گا، ہم چھوٹے چھوٹے کسانوں کی مدد کرنی ہے، میری باری مرغی، انڈوں کے بارے میں بڑا شور مچایا گیا لیکن جب بل گیٹس نے بات کی توتالیاں بجائی گئیں۔

Comments are closed.