آصف زرداری کو 10 پرسنٹ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

فوٹو : سکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمرایوب کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر ہنگامہ آرائی ہو گئی جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ 60 سے 70 کی دہائی میں مہنگائی ہوئی، مسلم لیگ ن 30 ہزار ارب روپے تک قرضہ لے گئی جب کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پیپلز پارٹی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کے لیے معطل کی تاہم بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

Comments are closed.