شہبازگل کو 8دن ہمیں دیں، قانون جسمانی ریمانڈ سے نہیں روکتا، پولیس

اسلام آباد: شہبازگل کو 8دن ہمیں دیں، قانون جسمانی ریمانڈ سے نہیں روکتا، پولیس کی عدالت کو درخواست ،پولیس پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ قانون میں نہیں لکھا کہ بیمار شخص کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا جا سکتا۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے…

اقوام متحدہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے روس کا قبضہ ختم کروائے،یوکرینی صدر

فوٹو الجزیرہ کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور…

پاکستان نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

فائل فوٹو روٹرڈیم: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ پاکستان نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ نیدر لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں تین ایک روزہ میچ کی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، جس میں نیدرلینڈز نے پہلے…

سوڈان, بارش اور سیلاب سے77 افراد ہلاک

فائل :فوٹو خرطوم: سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفت سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس…

مختلف طریقوں، نفسیاتی حربوں، بھیڑ بکریوں کی طرح حکومت تسلیم کروانا چاہتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے کہاہے میں سمجھتا رہا اسٹیبلشمنٹ کو ملک کی زیادہ فکر ہے، چوری نہیں ہونے دیگی، عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بھی توقع تھی وہ چوری دیکھ کر اس پر کارروائی کریں گے۔ اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل 'فریڈم آف ایکسپریشن…

ججز تقرری طریقہ کار کا ترمیمی بل 2022 سینٹ قائمہ کمیٹی سے منظور

فائل فوٹو اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں ججز تقرری کے طریقہ کار کا ترمیمی بل 2022 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے قائمہ کمیٹی میں آئین کے آرٹیکل 175 اے کی روشنی میں ترمیمی بل پیش کیا، جس میں…

پی ٹی آئی کا ملک گیر جلسوں کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے 17 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 21 اگست بروز اتوار راولپنڈی، 24 اگست بروز بدھ…

یہ 70کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے گا

اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو 24 اگست کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیاگیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے کہا ہے کہ یہ 70 کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے…

سنکیانگ سے متعلق من گھڑت رپورٹس نے ثقافتی خوبصورتی کو متاثر کیا

اسلام آباد(طاہر اعوان) سنکیانگ سے متعلق من گھڑت رپورٹس نے ثقافتی خوبصورتی کو متاثر کیا جعلی اور پلانٹڈ خبروں سے سماجی و اقتصادی ترقی بارے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں یہ بات چینی سفارت خانے میں تعینات ایک سینئرسفارتکاروانگ شینگ جی نے "سنکیانگ…

ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کی 5لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری

کراچی : ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کی 5لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے نیوی کے غوطہ خوروں کے علاوہ امدادی ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف۔ بد قسمت خاندان کراچی سے حیدرآباد جاتے سیلابی ریلے کی زد میں آیا۔ کار ملیر ندی میں بہہ گئی تھی جس…