عامرکیانی کی برطرفی وزیراعظم کا اچھا فیصلہ ہے، راجہ عثمان
راولپنڈی( زمینی حقائق) وزارت صحت سے عامرکیانی کی برطرفی کا ان کے حلقہ کے لوگوں نے خیر مقدم اور عمران خان کے اقدام کی حمایت کردی۔
این اے 61کی وارڈ 7سے ووٹرز اور مقامی سماجی کارکنوں راجہ عثمان اور محمد رمضان بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عامر کیانی کو برطرف کرکے اچھا کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا عامر کیانی نے وزیر صحت بننے کے بعد لوگوں کے کام کرنا تو دور کی بات ہے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیا تھا۔
انھوں نے کہا عمران خان پاکستان کی بہتری کیلئے جو کچھ بھی کررہے ہیں اچھا کررہے ہیں کارکن کل بھی ان کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کی طرف سے وزراء کی وزارتوں میں ردو بدل کے حوالے سے عثمان راجہ اور محمد رمضان نے کہا کہ عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزراء کو تبدیل کرکے ثابت کیاہے کہ وہ پسند نا پسند کے قائل نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا راولپنڈی سے ہی ایم پی اے راجہ بشارت اور عمر تنویر بٹ بھی ہیں لیکن وہ عوام کے ساتھ رابطوں میں رہتے ہیں لیکن عامر کیانی نے بد قسمتی سے کارکنوں سے تعلق توڑ دیا تھا اسی لئے آج ان کی برطرفی پر لوگوں نے ناراضگی کی بجائے خوشی کااظہار کیا ہے۔