پی ٹی آئی کے 45 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 45 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ کے اندر جانے سے روک دیاگیا اراکین نے پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ کے باہر احتجاج، نعرے بازی کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے 45 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
پی ٹی آئی اراکین کے پارلیمنٹ آمد پر پارلیمنٹ ہاوٴس کا گیٹ بند کردیاگیاشارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاوٴس 3 روز کے لیے بند ہے۔سیکورٹی گارڈ نے کہا کہ اندر جانے کی اجازت نہیں ہمیں احکامات ملے ہیں۔جس پر پی ٹی آئی اراکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ کے باہر احتجاج، نعرے بازی کی ۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہرکرتی ہے۔ عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے استعفوں کی واپسی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میلز کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسا ل کردئیے گئے ہیں۔جنرل الیکشن تک انہیں بھاگنے نہیں دیں گے آج ہم اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے۔