طاہرالقادری اشتہاری قرار،گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

0

سرگودھا(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

جمعے کو سرگودھا کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے2014کے دھرنے کے دوران بھیرا انٹرچینج میں توڑ پھوڑ کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورکارکنان کیخلاف5سال پرانے تھانہ بھیرہ کے مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو7،7سال قیدکی سزااور150کوشک کافائدہ دیکربری کردیا۔

اگست2014میں عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دھرنے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاوٴگھیراوٴ کے الزام میں عوامی تحریک کے 257کارکنوں اور رہنماوٴں پرانسداددہشتگردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.