ایک کھرب 75 ارب روپے کا منی بجٹ تیار، گیس، بجلی مہنگی، نئےٹیکسز کا نفاذ ہوگا
سجاد کاظمی
اسلام آباد: ایک کھرب 75 ارب روپے کا منی بجٹ تیار، گیس، بجلی مہنگی، نئےٹیکسز کا نفاذ ہوگا، حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع کردی.
ذرائع کے مطابق ملک کی معاشی حالت سدھارنے اور آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے حکومتی جتن جاری، حکومت نے 175 ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ اسی مہینے لانے کی ٹھان لی
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے جلد تجاویز کی منظوری متوقع ہےحکومت کی جانب سے لایا جانے والا منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کیا جائے گا.
مجوزہ منی بجٹ پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے،منی بجٹ میں فلڈ لیوی سمیت پونے دو سو ارب روپے سے زائد کے مختلف ٹیکسز عائد کئے جائیں گے.
آرڈیننس کے ذریعے درآمدی خام مال اور فرنشڈ آئٹمز پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی زيرو کسٹم ڈيوٹی والی درآمدی اشیاء پر 1 فیصد فلڈ لیوی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے.
گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا یکم فروری سے مجوزہ منی بجٹ پر عمل درآمد بھی شروع ہو جائے گاتمام طبقوں کوبوجھ برداشت کرنا پڑےگا.
گیس کے شعبے میں موجودہ ٹیرف 650؍ فی ایم ایم بی ٹی یو کو بڑھا کر اوسطاً 1100؍ ایم ایم بی ٹی یو کرنا ہوگا،حکومتی ذرائع
ملک کو 1640؍ ارب روپے کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے حکومت کو این این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے بڑے ڈیویڈنڈ کے ذریعے 800؍ سے 850؍ ارب روپے ریکور کرنا ہوں گے.
حکومت پہلے مرحلے میں بجلی کے ٹیرف میں ساڑھے 4؍ روپے فی یونٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں تین روپے فی یونٹ رواں مالی سال کیلئے بڑھائے گی.
Comments are closed.