ویمنز انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ،پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سےہرادیا

لاہور: ویمنز انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ،پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سےہرادیا، پاکستانی بیٹرز نے اٹھانوے رنز کا ہدف گیارویں اوور میں حاصل کرلیا۔

گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستانی ووینزباولرز نےزمبابوے کو سوکا ہندسہ پار نہ کرنے دیا اورزمبابوے ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر97 رنز تک محدود رہی۔

ٹاس جیت کر زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کی تاہم پاکستانی باولرز نے انھیں کھل کر کھیلنے کاموقع نہ دیااور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتیں رہیں۔

زمبابوے کی طرف سے کپتان کیلی نیدلو نے 42 رنز بنائے ،پاکستان کی طرف سےانوشہ ناصر نے 2 کھلاڑی آوٹ کیں جب کہ عریشہ نور اورلائبہ ناصر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے جارحانہ بیٹنگ کی ، بالخصوص ایمن فاطمہ نے 35 بالز پر62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چھکے بھی شامل تھے۔

دوسری اوپنرشوال ذوالفقار بتیس رنز بنا کرناٹ آوٹ رہیں،پاکستان نے اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Comments are closed.