وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوٴسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا ، قاعدہ آغاز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 13 سے کیا جارہاہے۔
اسلام آباد میں ہاوٴسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں۔
جب سے حکومت میں آیا دل میں کوئی کنفیوژن نہیں، میراخواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، کیوں کہ فلاحی ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دن ہی کہا گیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے، میرا ویژن بڑا کلیئر ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے، ہاوٴسنگ اسکیم پورے پاکستان میں شروع کریں گے۔
انھوں نے کہا یہ آسان کام ہوتا تو 70 سال ہی کوئی بھی کردیتا گزشتہ سالوں میں ملک میں بڑے پیمانے پر تاریخی لوٹ مار کی گئی۔
ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کا سود ہماری حکومت 6 ارب روپے روزانہ اداکررہی ہے۔