امریکا میں 6 سالہ بچے نے ٹیچر پر فائرنگ کردی
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیا۔پولیس حکام کاکہناہے کہ بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی اس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینیا کے ایک الیمنٹری اسکول میں پیش آیا۔ سکول کے 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی۔ بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور اب تک طلبا سمیت درجنوں افراد ان واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.