اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاوٴنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے، کیس ہی ختم کر دیا گیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاوٴنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے، کیس ہی ختم کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاوٴنٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔
عدالت نے حکمنامے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے جب کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لئے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکاوٴنٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
Comments are closed.