سرفرازکا مسلسل بنچ پر بٹھانے کا غصہ، زیادہ رنز کا ریکارڈبنالیا

فوٹو : اے ایف پی

کراچی: سرفرازکا مسلسل بنچ پر بٹھانے کا غصہ، زیادہ رنز کا ریکارڈبنالیا،نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 317 رنز بنا ڈالے۔

سابق کپتان کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں محمد رضوان کے باربار ناکام ہونے کے باوجود بنچ پر بٹھائے رکھا گیا تھا۔

سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کے باعث سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچز میں واپسی کا موقع ملا تو انھوں نے 3 نصف سنچریاں اور سنچری کی مدد سے ریکارڈ بنا لیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے موقع ملتے ہی دھواں دھار واپسی کی، وکٹ کیپر بیٹر کی سنچری نے دوسرا ٹیسٹ میچ بچانے میں کلیدی کرارادا کیا۔

یہی نہیں بلکہ سرفراز احمد نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تین سو سترہ رنز بنا کرمختصر سیریز میں سب سےزیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر ہونے کااعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

سرفرازاحمد سارا دن وکٹ پر ڈٹے رہے میچ کے اختتامی لمحات میں ایک سو اٹھارہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

Comments are closed.