یوکرینی حملے کے دوران موبائل فون کا استعمال 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کاباعث بنا،روس

فائل:فوٹو

 

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے کے دوران موبائل فون کا استعمال 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا موجب بنا۔ ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بچورن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

روس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کے باجود یوکرین کے ہتھیاروں کی زد میں موجود روسی فوجیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی اور ان کا استعمال روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بننی۔

روس کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایاگیاہے کہ روس کی رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بچورن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین نے یکم جنوری کی رات یوکرین کے مقبوضہ شہر دونیتسک کے علاقے ماکیوکا میں جبری فوجی بھرتیوں کے ایک سینٹر پرمیزائل حملہ کیا تھا۔

Comments are closed.