بیٹرز کی مزاحمت نے شکست ٹال دی، پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ بے نتیجہ ختم

فوٹو: پی سی بی

کراچی: بیٹرز کی مزاحمت نے شکست ٹال دی، پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ، امام الحق 96، سرفرازاحمد 53 کے بعد سعود کی ففٹی اور محمد وسیم کے43 رنز کی اننگز نے میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں خسارے میں جانے کے بعد بیٹرز دباو کے باوجود اچھا کھیلے.

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے بیٹرزنے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔

ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

نائٹ واچ مین نعمان علی4 رنز پر ہی آوٹ ہوگئے کپتان بابر اعظم بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اش سودی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پانچویں دن جب کھانے کا وقفہ ہوا توامام الحق 81 اور سرفراز احمد 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، کھانے کے وقفے کے بعد اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی 53 بنا کر اش سودی کی بال پر آوٹ ہوگئے۔

بعد میں آنے والے سلمان علی آغا بھی 6 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ امام الحق 96 رنز بنا کرچھکے کے ساتھ سنچری مکمل کرنے کی خواہش میں اش سودی کی گیند پراسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔

فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئرکو بھی 43 رنزپر سودی ہی کی بال پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے، بعد میں بابراعظم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر چب اسکور 311 تھا اننگز ڈیکلیئر کردی۔

سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے،نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے براس ویل اور کانوے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں ہی براس ویل 3 رنز بنا کر ابرار احمد کی بال پر کلین بولڈ ہو گئےآؤٹ ہوگئے۔

کانوے اور لیتھم نے جارحانہ اننگز کھلیں اور تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔

یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا،لتھم 35 اور کانوے 18 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نےپہلی اننگز میں 438 رنز بنا ئےتھے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی

Comments are closed.