حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عمران خان
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم نے کہا ہے حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عمران خان کا کہنا ہے میری پیشگوئی ہے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے، سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا کہ سب جماعتوں کااکٹھا کیس سنیں مگرصرف پی ٹی آئی کا کیس سنا۔
عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔
حالیہ دہشتگردی کے حوالے سے کہا اس سے نمٹنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، زرداری، پی ڈی ایم کے پاس ارکان کی منڈی لگانے اور گندی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں۔
انہوں نے ساتھ دیا، پرویزالہٰی گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں اس وقت مفاد پرست لوگ موجود ہیں، عدالت نے ہمیں موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کسی کو موقع نہیں دوں گا کہ اقتدار کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے، ملک کا سیاسی اور معاشی استحکام نئے الیکشن میں ہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آخری ایک سال میں پتہ چلا جنرل (ر) باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں، جنرل (ر) باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہو گا لیکن ہوا نہیں ہے۔
Comments are closed.