میرانشاہ میں خود کش حملہ، سکیورٹی اہلکار سمیت 2 جاں بحق، 9 شہری زخمی
اس خون کا حساب لیں، وزیراعظم
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش حملہ، سکیورٹی اہلکار سمیت 2 جاں بحق، 9 شہری زخمی، حملے کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا.
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق خودکش حملے میں ایک سویلین بھی شہید ہوا جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے ہیں، خود کش حملہ 14 دسمبر کو میرانشاہ کے علاقے میں کیا گیا۔
حملے میں شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کی عمر 30 سال اور میانوالی سے تعلق تھا، ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا.
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں، وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے.
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، دشمنوں کے آلہ کار دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو نشان عبرت بنائیں گے.
Comments are closed.