گائے عدالت میں پیش ، مالکان سے ناراض ، خاموش کھڑی رہی

0

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت کی ایک عدالت میں گائے کو پیش کر دیا گیا، شناخت پریڈ ہوئی، مالکن بلاتے رہے گائے اپنی جگہ خاموش کھڑی رہی۔

لار وارث گائے پیش ہوئی بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت میں، ملکیت کا کیس تھا اس لئے مالک پہچاننے کے لیے اس کی شناخت پریڈ بھی کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں گائے کی ملکیت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

دلچسپ منظر اْس وقت دیکھنے میں آیا جب عدالت کے باہر ایک گاڑی رکی جس میں گائے سوار تھی۔ وکیل نے گائے کو نیچے اتارا اور کمرہ عدالت میں لے جا کر کھڑا کردیا۔

وکیل نے جج کو بتایا کہ ’جودھ پور کے دو شہری اس گائے پر اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہیں، دونوں نے ہی مقدمہ درج کرایا‘۔ وکیل نے گائے کو کمرہ عدالت کے باہر چھوڑ کر دونوں فریقین کو سامنے کھڑا کیا اور شناخت کے لیے پریڈ تک کرائی۔

اس موقع پر مجسٹریٹ بھی موجود تھے جنہوں نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک کر کے گائے کو بلائیں، وہ جس کے بھی پاس آجائے گی عدالت اْسی کے حق میں فیصلہ دے گی۔

دونوں شہریوں نے گائے کو اپنے پاس بلانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی جگہ پر کھڑی رہی ، نہ الف کی طرف گئی نہ ب کی طرف۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو ہوگی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر گائے کسی کی بھی ملکیت نہ ہوئی تو اسے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری یا فلاحی ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.