جنوبی وزیرستان، گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،6خواتین جاں بحق

0

فائل فوٹو

وانا(ویب ڈیسک)ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

ڈی سی وانا امیر نواز نے بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی گزشتہ شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔

گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور موجود تھا، حادثے میں ڈوبنے والی 6 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ڈی سی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائی کرکے ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچالیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.