انڈیا اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آج ہوں گے مدمقابل

فوٹو : ٹوئٹر

ایڈیلیڈ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، انڈیا اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آج ہوں گے مدمقابل ، جو ٹیم جیتی اسے پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا.

انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔دوسری جانب بھارتی ٹیم ہے جس نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

انگلش ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیوڈ میلان کی شرکت مشکوک ہے تاہم اس کے باوجود ٹیم مضبوط ہے جبکہ بھارت ایک بار پھر بیٹنگ پر انحصار کرے گا.

بھارتی باولرز بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ پاور تک موثر ہوتے ہیں جب دوسرے اسپل میں باولنگ کرنے آتے ہیں تو بیٹرز ان کو آسانی سے ہدف بنا لیتے ہیں جبکہ انگلش پیس بیٹری آخری اوورز میں بھی فائٹ کرتی ہے.

واضح رہے پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی، میلبرن میں دوسری کونسی ٹیم فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرے گی اس کا فیصلہ آج ہوگا.

Comments are closed.