لانگ مارچ ، وفاقی کابینہ کی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی گیارہ ارکان پر مشتمل ہوگی

لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی اعلی سطح کی گیارہ رکنی کمیٹی میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور قمر زمان کائرہ،حنیف عباسی،مریم اورنگزیب ایم کیو ایم کے امین الحق ،اے این پی کے میاں افتخار.، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور مولانا اسد شامل ہیں ۔

کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لئے قائم کی گئی ہے اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لئے تیارہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

Comments are closed.