فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر عمران خان کے دستخط کے ساتھ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پرمنسوخ کی گئی ہے۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI has terminated the basic membership of Faisal Vawda from the party. #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/mPFWHFjQOi
— PTI (@PTIofficial) October 29, 2022
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کو کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا۔
عمران خان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔
Comments are closed.