بھارت نے آسٹریلیا میں پاک انڈیا ٹاکرا سے قبل نئی کرکٹ جنگ چھیڑ دی
فوٹو: فائل
لاہور : بھارت نے آسٹریلیا میں پاک انڈیا ٹاکرا سے قبل نئی کرکٹ جنگ چھیڑ دی ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے 2023 کے ایشیا کپ کےلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کااعلان کردیا۔
بات اس انکار تک محدود نہ رہی بلکہ جے شاہ جو کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے صدربھی ہیں نے کونسل فورم پر فیصلہ کی بجائے تنہا یہ اعلان بھی کردیا کہ 2023 کا ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
واضح رہے یکم ستمبر2023 کا ایونٹ پاکستان میں شیڈول ہے اور اس کا فیوچر ٹور آئی سی سی نے دیا ہے جس میں 12 میچز اورایک فائنل میچ کھیلا جاناہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خبربھارتی میڈیا کے زریعے منظر عام پر آئی ہے اور اگر بھارت کی طرف سے آفیشل اعلان ہوا تو پاکستان ایشیئن کرکٹ کونسل چھوڑنے کااعلان کرسکتا ہے اور پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔
We'll have Asia Cup 2023 at a neutral venue. It's the govt which decides over the permission of our team visiting Pakistan so we won't comment on that but for the 2023 Asia Cup, it is decided that the tournament will be held at a neutral venue: BCCI Secretary Jay Shah
(File Pic) pic.twitter.com/mvWlqlsgei
— ANI (@ANI) October 18, 2022
اس حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور بھارت کے نہ آنے کے فیصلے پر پی سی بی ورلڈ کپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور کر رہا ہے۔
لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینک کا اجلاس ہورہا ہے جس میں ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکا معاملہ زیر غور ہے اور آئندہ کی حکمت عملی وضح کی جارہی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فورم کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں کیونکہ پاک بھارت میچ سے اے سی سی کو ریونیو ملتا ہے۔
یہ بھی کہ اے سی سی یہ ریونیو کرکٹ کے فروغ اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے، اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے توپی سی بی کے لیے بہتر ہے اے سی سی سے الگ ہو جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور کررہا ہے، 50 اوورز کے ورلڈکپ کی میزبانی آئندہ سال اکتوبر نومبر میں بھارت نے کرنی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا ہے اورجے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کوآسٹریلیا میں مد مقابل ہورہے ہیں اور جس طرح کاماحول پیدا ہوگیا اس میں دونوں ٹیموں پر زبردست دباو ہوگا کیونکہ اس کے بعد دنوں کرکٹ بورڈز میں سرد جنگ شروع ہو جائے گی۔
Comments are closed.