امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان پر دنیا کا خطرناک ترین ملک ہونےکا الزام
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان پر دنیا کا خطرناک ترین ملک ہونےکا الزام،ساتھ یہ الزام بھی عائد بھی کیا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب کے دوران پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔۔
جوبائیڈن نے کہا کہ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔
امریکی صدر نے خطاب کے دوران سوال اٹھا یا کہ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے پاس کوئی روسی رہنما ہوگا، کیوبا کے میزائل بحران کے بعد، جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیتا ہے۔
کیا کسی نے سوچا تھا کہ ہم ایسی صورت حال میں ہوں گے جہاں چین روس کے حوالے سے اور بھارت کے حوالے سے اور پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار جاننے کی کوشش کر رہا ہے؟
جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کے حملے اور دنیا پر اس کے اثرات کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات بات کی۔ انہوں نے کہا کہا دنیا اتنی تیزی سے بدل رہی ہے کہ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے
اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں ہورہا،امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔
چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے جوبائیڈن نے کہا کہ جتنا وقت انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ گزارا ہے اتنا وقت شائد ہی امریکا کے کسی سربراہ مملکت نے گزارا ہو۔
ان کا کہنا تھا میں نے چین کے صدر کے ساتھ 78 گھنٹے گزارے جن میں سے 68 گھنٹے ہم اکیلے تھے،جو بائیڈن نے کہا کہ شی جن پنگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے پاس مسائل کی ایک بہت بڑی قطار ہے۔
Comments are closed.