پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، اسحاق ڈار
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانے کا خواہاں ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پیرس کلب کیقرضوں کے علاوہ قرض کو ری شیڈول کرانیکی کوشش کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اسحا ق ڈار نے کہا کہ سیلاب کے بعد بین الاقوامی مالیاتی اداریکافی لچک کامظاہرہ کررہیہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے 32 ارب ڈالرکانقصان ہوا۔
Comments are closed.