ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرض میں 26 سو ارب روپے کمی آئی ہے، اسحاق ڈار
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرض میں 26 سو ارب روپے کمی آئی ہے۔ ابھی تو ڈنڈا چلایا ہی نہیں اور ڈالر کے ریٹ مارکیٹ میں خود ٹھیک ہوگئے، امریکی کرنسی کی صحیح قیمت 200 روپے سے کم ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان کو ایکسپورٹس کی ضرورت ہے، روپے کو مارکیٹ بیس ہم نے کہا تھا، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ اپنی کرنسی کو کھلا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جب لندن سے روانگی اختیار کی تو کرنسی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نظر آئی جبکہ اب تک میری جانب سے کوئی ہدایت بھی جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ڈنڈا اٹھایا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرض میں 26 سو ارب روپے کمی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی صحیح قیمت 200 روپے سے کم ہے، کرنسی ریٹ میں ہیر پھیر کرنے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.