مریم نواز اورگورنر پنجاب عمران خان کے گورنمنٹ یونیورسٹی جلسہ پر برہم

لاہور: مریم نواز اورگورنر پنجاب عمران خان کے گورنمنٹ یونیورسٹی جلسہ پر برہم،وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، گورنر بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر نوٹس لے لیا۔

مریم نواز کا عمران خان کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جلسہ پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، مریم نواز نے ٹوئٹر بر بیان میں کہا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف فتنے کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسہ پرکارروائی ہونی چائیے۔

انھوںنے یونیورسٹی کے اندرجلسے کے انعقاد کرنے پر سخت کارروائی کی جائے، کہا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایسا جرم ہے جس کی سزا ہونی چاہیے۔

دوسری طرف گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر یونیورسٹی میں سیاسی تقریب کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔

ان کا کہناہے کہ جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

Comments are closed.