مریم نواز کی آڈیولیک، والد سے کہتی ہیں یہ توشہ خانہ میں نااہل ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف
لاہور: مریم نواز کی آڈیولیک، والد سے کہتی ہیں یہ توشہ خانہ میں نااہل ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف نے لاہورمیں تقریب سے خطاب میں کہا مریم نواز کی یہ والی آڈیو سامنے آنے والی ہے اور یہ میرے متعلق ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم اپنے والد سے کہہ رہیں ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں۔
“The students must become future leaders of Pakistan”-@ImranKhanPTI pic.twitter.com/odekIw0F1x
— PTI (@PTIofficial) September 26, 2022
انھوں نے کہا کہ باپ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں یہ لوگ اس ملک پر مسلط ہیں جن کے ملک میں مفادات صرف اقتدار کے حصول تک کے ہیں۔
عمران خان نے کہا حالیہ آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں، ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہو گا، آڈیو لیکس میں شہباز شریف، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے
انھوں نے یاد دلایا کہ بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب ہے اور ہمارے دور میں آئی ٹی سیکٹر میں ریکارڈ 32 ارب ایکسپورٹس ہوئیں، ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ جب بھی حکومت آئی، اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس کی چھوٹ دیں گے، ہمارے آخری سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھی۔
جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم آئی ٹی انڈسٹری کو بھرپور سہولیات دیں گے اور ٹیکسز کو صفر کریں گے تاکہ نوجوان آگے آئیں اور ملک ترقی کرے۔ چیئرمین عمران خان pic.twitter.com/DDNJeB2hL7
— PTI (@PTIofficial) September 26, 2022
عمران خان نے کہا ہمارے ہاں ایلیٹ سوچتی ہےکہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں، قوم کو بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیا اور کابینہ ارکان نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم تو روس سے سستا تیل اور سستی گندم لینے کے لیے مذاکرات کر آئے تھے، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں پیسا لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر باہر گئے۔
یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے، اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت کے دوران یہاں سے گئے، اسحاق ڈار جواب نہیں سکتے تھے اس لیے بھاگ گئے، اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں، چوروں کو این آر او دیا جاتا ہے۔
ابھی تجارت کھلی نہیں مریم نواز کا داماد غیر قانونی مشینری ہندوستان سے لے رہا ہے، ان کا خدا صرف پیسہ ہے، عمران خان pic.twitter.com/5cGXg5QRnf
— PTI (@PTIofficial) September 26, 2022
انھوں نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر کو شریف خاندان کے گھر کا نوکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے لیکن چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور زرداری کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دی۔
Comments are closed.