یوٹیلیٹی اسٹور پر مرچ، ہلدی، دھنیا، لونگ اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیساتھ ہی اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھ گئے، یوٹیلیٹی اسٹور پر مرچ، ہلدی، دھنیا، لونگ اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نے مرچ ،ہلدی ،کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جس کے مطابق 400 گرام مرچ 40 روپے مہنگی کر دی گئی ہے جب کہ 200 گرام مرچ کی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیا ہے کہ 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنے کے ساتھ 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 225 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام دھنیا پاوٴڈر 10 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، جس سے 100 گرام دھنیا پاوٴڈر کی قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیا ہے کہ 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20 روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ 50 گرام کالی مرچ 17 روپے مہنگی کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.