وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات،سلامتی سے متعلق مختلف اہم امور زیر بحث آئے

ذرائع کے مطابق عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی جس میں سلامتی سے متعلق معاملات اور مشرقی اور مغربی سرحدوں پر صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم کو بریف کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.