الٹی سیدھی تقاریر سے لوگوں کے سر میں درد اور پیراسیٹامول شارٹ ہو جاتی ہے

اسلام آباد: الٹی سیدھی تقاریر سے لوگوں کے سر میں درد اور پیراسیٹامول شارٹ ہو جاتی ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پیرا سیٹا مول میں کمی کی وجہ بتا دی۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر صحت نےکہا کہ الٹی سیدھی تقریروں سے بھی لوگوں کے سر میں درد ہوتا ہے اور پیراسیٹا مول شارٹ ہوجاتی ہے لیکن پیرا سیٹا مول کی مارکیٹ میں کوئی کمی نہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ پروڈکشن بھی جاری ہے، عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا پروڈکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں ادویات کی قیمتوں میں 179 فیصد اضافی کیاگیا ، کیا میں بھی عامر کیانی کی طرح قیمتوں میں اضافہ کردوں؟

گزشتہ دور میں597دوائیں غریب کی پہنچ سے دور کی گئیں، ،اس کے ساتھ ہی یقین دہانی کرانئی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے،میڈیا ہمارا ساتھ دے۔

وزیرصحت نے کہا پیراسیٹا مول کی مارکیٹ میں کمی نہیں، ہماری کوشش ہےادویات میں استعمال ہونے والے خام مال کی بھی قیمت مقرر کی جائے۔

Comments are closed.