میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں ، جمائمہ

فائل:فوٹو

ٹورنٹو: ہالی ووڈ کی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ میں 10 سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں ، جمائمہ کا کہنا تھا وہ بہت عرصہ پاکستان میں رہتی رہی ہیں۔

ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں عمران خان کی پہلی اہلیہ اور ہالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کا پریمیئر بھی کیا گیا۔

فلم فیسٹیول کے موقع پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمائمہ نے بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔جمائمہ نے کہا کہ ’ میں دس سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کے کلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔

واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کے زریعے پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ سجل بھی اس فلم کا حصہ بننے پر بیحد خوش ہیں۔

سجل نے ٹورنٹو انٹرنیشنل ایوارڈز کی تقریب میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبانہ اعظمی اور ہالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جوکہ اب پورا ہوگیا ہے۔

Comments are closed.