تحریک انصاف کے 11ارکان اسمبلی ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشنز معطل
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے 11ارکان اسمبلی ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشنز معطل ،نوٹسز جاری،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔
پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹی فکیشنز کو معطل کر کے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو 27 ستمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری پر انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا وہ بھی اور اسپیکر کی طرف سے استعفے منظوری کے نوٹیفیکشنز معطل کئے گئے ہیں۔
ان ارکان میں علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، فخر زمان خان، اعجاز احمد شاہ ، جمیل احمد خان ، محمد اکرم چیمہ ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب ، شیریں مزاری اور شاہانہ گلزار کے استعفوں کی منظورہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے انہیں ایک ساتھ ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جسے اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کیا،تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کا مستعفی ہونے کا کبھی ارادہ نہیں تھا۔
انھوں نے یہ موقف اپنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حاصل کیا گیا استعفی اصل نہیں تھا اور نہ ہی پٹیشنر اپنے استعفی کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ 28 اور 29 جولائی کو استعفوں کی منظوری اور ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے جاری دونوں نوٹی فکیشنز آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔
Comments are closed.