ہار کی توقع نہیں تھی مگر آج نسیم شاہ کا دن تھا ، افغان کپتان محمد نبی
شارجہ: ہار کی توقع نہیں تھی مگر آج نسیم شاہ کا دن تھا ، افغان کپتان محمد نبی کا میچ کے بعد اظہار خیال، آصف علی اورفرید کی جھڑپ پرکہا میں باونڈری پر تھا مجھے سمجھ نہیں آئی کیا ہوا ہے۔
میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ نسیم شاہ کا دن تھا، نسیم شاہ میں صلاحیت ہے، پی ایس ایل میں انہیں دیکھا ہوا ہے، ہمیں شکست کا دکھ ہوا، ہاکستان کے خلاف ہمیشہ کلوز میچ ہوا۔
محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی توقع نہیں تھی کہ ہم باہر ہوں گے، یہ ہمارا بھی ہوم گراونڈ ہے، ہم نے یہاں بہت کرکٹ کھیلی ہوئی ہے ، انھوں نے بھارتی ٹیم کے بھی ایشیا کپ سے باہر ہونے پر حیرت کااظہار کیا۔
We Fought till the end and I’m so proud of my team 🇦🇫 we keep learning and INSHALLAH will come stronger .I’m sorry to the nation back home not to give them happiness which is winning cricket game and it’s the only source of happiness. Onto next game tomorrow INSHALLAH 🇦🇫🇦🇫 🤲🏻 pic.twitter.com/ov7Bv4MaIR
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) September 7, 2022
انھوں نے کہا ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا کیا تھا، آخری دو گیمز میں شکست ہوئی جس کی ہم توقع نہیں کر رہے تھے،شارجہ ہمارا بھی ہوم گراونڈ ہے ہم نے یہاں بہت کرکٹ کھیلی ہے۔
محمد نبی نے ہم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، 100 فیصد دینے کی کوشش کی، کراؤڈ آج بہت اچھا تھا، انہوں نے ہمیں بہت اسپورٹ کیا، انھوں نے عمرگل کے کردار کی بھی تعریف کی۔
دوسری طرف لیگ اسپنر راشد خان نے بھی اپنی ٹیم کاایک گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے بہت فائٹ کی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
Comments are closed.