ہلالِ احمر کے پلیٹ فارم سے متاثرین سیلاب کی مدد کی جائیگی، شاہد لغاری

اسلام آباد: ہلال ِاحمر پاکستان کے نئے چیئرپرسن سردار شاہد احمد لغاری نے چارج سنبھال لیا۔ انہیں نیشنل ہیڈکوارٹرز میں ہلالِ احمر پاکستان اور ریڈکراس ریڈکریسنٹ موومنٹ اور ہلالِ احمر کی جاری سرگرمیوں، پروگراموں اورمختلف شعبہ جات سے متعلق سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر نے بریفنگ دی۔

سردار شاہد احمد لغاری کارپوریٹ اورہیو مینٹیرین سیکٹر میں 22 سالہ تجربہ کے حامل ہیں۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی.

انھوں نے کہا کہ ہلالِ احمر کے پلیٹ فارم سے متاثرین سیلاب کی مدد کی جائیگی، شاہد لغاری کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔سیلاب سے بلوچستان،سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

چیئرپرسن سردار شاہد احمد لغاری نے جامع حکمت عملی کے ساتھ ریسکیو، ریلیف اور بحالی و آبادکاری کے کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی.

کہا اِس عزم کا اعادہ کیا کہ ہلالِ احمر سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے ہلالِ احمر کے تمام شعبہ جات کا معائنہ اور انٹرنیشنل فیڈریشن کی آن لائن میٹنگ میں بھی شرکت کی۔

Comments are closed.