پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے، آئی ایس پی آر
فائل :فوٹو
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی آئین میں واضح طریقہ کار کی موجودگی کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی جانب سے اس عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے، آئی ایس پی آر کا پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیزاور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے جبکہ پاک فوج قوم کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی آئین میں واضح طریقہ کار کی موجودگی کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی جانب سے اس عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت اور حب الوطنی اْن کی دہائیوں پر محیط بے داغ اور شاندارعسکری خدمات سے عیاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش اور آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا نہ پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی پاک فوج کے مفاد میں ہے۔پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔
Comments are closed.