بند ٹوٹنے کے خطرہ کے پیش نظر منچھر جھیل کو کٹ لگا دیا گیا
فائل:فوٹو
کراچی:پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں سیلانی پانی کا دباوٴ کم کرنے کے لیے آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سہون مصطفیٰ فرید کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل کو باغ یوسف کے قریب آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگایا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق منچھر جھیل کو کٹ لگانے کے بعد پانی گاوٴں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہو گا۔
حکام محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے ہے کہ کٹ کے بعد منچھر جھیل سے پانی کا دباوٴ 30 فیصد کم ہو گا۔
یاد رہے کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا اور بند ٹوٹنے کی صورت میں سیہون کی 5 یونین کونسلیں ڈوبنے کا خدشہ تھا۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ میہڑ اور جوہی شہر کے رنگ بندوں پر بھی پانی کا دباوٴ بڑھنے کے بعد شہری بوریوں میں مٹی بھر بھر کر بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.